Most Funny Quotes for Husband and Wife

Husband and Wife 

I am sure you have listened and rememebred some of quotes about each other but you will find some most funny quotes for Husband and Wife. Here are Urdu quotes and saying by the most experienced and young ones about wife and husband life.

ہر آدمی اتنا برا نہیں ہوتا جتنا اس کی بیوی اس کو سمجھتی ہے اور اتنا اچھا بھی نہیں ہوتا جتنا اس کی ماں اس کو سمجھتی ہے۔

 ہر عورت اتنی بری نہیں ہوتی جتنی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو میں نظر آتی ہے اور اتنی اچھی بھی نہیں ہوتی جتنی فیس بک اور واٹس اپ پر نظر آتی ہے۔

آج کل صابن کےاشتہارت دیکھ کرسمجھ نہیں آتی کہ انہیں کھانا ہے یا ان سے نہانا ہے دودھ،بادام اور انڈے سے بنا بس ذرا سا

اکثر میاں بیوی ایک دوسرے سے سچا پیار کرتے ہیں اور "سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے"۔

اگر سلاد کھانے سے وزن کم ہوتا تو ایک بھی بھینس موٹی نہ ہوتی۔

 کچھ خواتین کو کچھ یاد رہے نہ رہے یہ ضرور یاد رہتا ہے کہ ہماری ایک پلیٹ اس کے ہاں گئی تھی ایک پلیٹ اس کے یہاں گئی تھی ابھی تک واپس نہیں آئی۔

 شکر ہے شوہر عام طور پر خوبصورت ہوتے ہیں ورنہ سوچیں اس مہنگائی میں دو لوگوں کا بیوٹی پارلر کا خرچا کتنا بھاری پڑتا۔

 لوگ پتہ نہیں کیسے پرفیکٹ لائف گزار لیتے ہیں ہمارے تو ناشتے میں کبھی پراٹھا پہلے ختم ہوجاتا ہے اور کبھی انڈا۔

 ہم پاکستانی واحد قوم ہیں جو کہتے ہیں بھائی ایک ٹھنڈی Cold Drink تو دینا ۔

 جو بیوی اپنے شوہر کی ساری غلطیاں معاف کر دیتی ہے وہ بیوی صرف ڈرامے کی آخری قسط میں پائی جاتی ہے۔

 اچھی بیوی وہ ہوتی ہے جو غلطی کر کے شوہر کو معاف کر دیتی ہے۔

 پاکستان میں گھی کے ڈبے سے کار تونکل سکتی ہے پر اصلی گھی نہیں۔

 ہسپتال کی نوکری بھی بدترین ہوتی ہے بندہ یہ بھی نہیں کہہ سکتا “میں بیمار ہوں آ نہیں سکتا۔

 ننانوے فیصد پاکستانیوں کو وچلی گل جاننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔

 محبت اور نوکری تقریباً تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہے، بندہ کرتا بھی رہتا ہے اور روتا بھی رہتا ہے۔

 ایمبولنس ہو یا بارات دونوں کو جلدی راستہ دے دینا چاہئے کیونکہ دونوں ہی زندگی کی جنگ لڑنے جا رہے ہوتے ہیں ۔

 *کتنی عجیب دنیا ہے، جہاں عورتیں دوسری عورتوں کی شكايت کرتے نہیں تھكتيں جبکہ مرد دوسری عورتوں کی تعریف کرتے نہیں تھکتے, مرد واقعی عظیم ہیں۔


How Political Decision Changed Over Night

Democracy after Night
You are going to read a very funny and real story of how decisions changed overnight. How Haji Shakoor's elder son change his decision after passing night after manipulating by third-party effectively. Read this story in Urdu and try to understand all the political decisions taken before this.
حاجی شکور کے بڑے بیٹے کا کہنا ہے کہ انکا جمہوریت سے ایمان سن 88 میں ہی اٹھ گیا تھا جب ہمیں سکول کی چھٹیاں ہو ئیں تو رات کو کھانے کی میز پر ابو نے پوچھا کہ بتاؤ بچو چھٹیوں پر واوا کے گھر جانا ہے یا نانا کے گھر ؟ تو ہم سب بچوں نے ہم آواز ہو کر نعرہ لگایا کے دادا کے گھر جانا ہے ۔ لیکن امی کا موقف صرف نانا کے گھر تھا۔ چونکہ اکثریت زیادہ تھی تو ابو نے دادا کے گھر جانے کا اعلان کیا ۔ اگلی صبح امی تولئے سے گیلے بال سکھاتے ہوئے زیراب مسکرائیں اور کہا کہ سب بچے جلدی سے کپڑے بدل لو ہم نانا کے گھر جارہے ہیں ۔ میں نے حیرت سے منہ پھاڑ کرا بو کی طرف دیکھا تو وہ نظریں چرا کر اخبار پڑھنے کی اداکاری کرنے لگے ۔ میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ جمہوریت میں فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں بلکہ بند کمروں میں اس وقت ہوتے ہیں جب۔ عوام سورہی ہوتی ہے

2 Marla Double Story Brand New House for Sale in Muhammadi Colony Sargodha Real Estate Sargodha

  2 Marla Beautiful double story brand new House for Sale in Muhammadi colony near Muqam e Hayat Khechaery Bazar Gol chowk Masjid Sargodha c...

Popular